ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ملک کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ تھران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں غیرقانونی ہیں اور مذاکرات کی پیشرفت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ "سرگئی ریابکوف" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس تھران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی لیسٹ میں اضافے کا مخالف ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا ماسکو ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کا مخالف ہے کیونکہ روس یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی پیشرفت کو متاثر کرسکتا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام صرف مشکلات میں اضافے کا باعث ہی بن رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505582
روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے ملک کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ تھران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں غیرقانونی ہیں